Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ڈالر کو بریک لگ گیا، قیمت میں 2 روپے کمی، اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے لیٹر تک کا بڑا اضافہ کیا ہے جس کے بعد  انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے  میں آرہی ہے۔

 

ملک میں ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان آج دن کے آغاز پر تھم گئی ہے اور انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونا شروع ہو گیا ہے، ٹریڈنگ کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں 2 روپے کمی ہوگئی۔

 

انٹربینک میں 2 روپے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 200 روپے ہوگئی ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی آئے گی۔

 

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان ہے ، سٹاک مارکیٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 174 کی سطح پر پہنچ گیا۔

 

واضح رہے گزشتہ کئی دنوں سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا، عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد چند روز تک ڈالر کی قدر میں کمی آئی تھی اور ڈالر 181 روپے تک نیچے گیا۔

 

لیکن اسکے بعد ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہوتا گیا اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 21 روپے سے زائد اضافہ ہوا۔ جمعرات کے روز کاروبار کے دوران ڈالر  کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری رہا ہے اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 202 روپے ایک  پیسے پر بند ہوا۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts