Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

چین میں کورونا وبا دوبارہ پھیلنے لگی، 24 گھنٹوں میں 3 ہزار سے زائد کیس رپورٹ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

چین کے کئی بڑے شہروں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے اومیکرون اور ڈیلٹا قسم کے پھیلاؤ میں تیزی آئی ہے۔ کورونا پھیلنے کے بعد شہروں میں دوبارہ مختلف پابندیاں عائد کردی گئیں۔ 


خبر رساں ایجنسی کے مطابق اچین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 393 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو ایک دن پہلے کے مقابلے میں دگنی جبکہ گزشتہ دو برس کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔


ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے پر حکام نے شنگھائی میں اسکول بند کر دیے ہیں جبکہ شمال مشرقی شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔حکام کے مطابق چین کے 19 صوبوں میں وائرس کے پھیلاؤ کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں۔


چین کے ایک حکومتی عہدیدار کے مطابق جیلن شہر میں جزوی طور پر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ سیکڑوں قریبی علاقے بھی سیل کر دیے گئے ہیں۔


چین میں کورونا وائرس کی وبا سب سے پہلے منظرعام پر آئی تھی جسکے باعث وہاں زیرو کووڈ پالیسی پر سختی سے کاربند ہے۔ جس علاقے میں وائرس سے متاثرہ کیس سامنے آتا ہے وہاں فوری طور پر لاک ڈاؤن کا نفاذ، سفری پابندیاں اور پورے شہر کی آبادی کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

Advertisement


تاہم حالیہ دنوں میں تیزی سے پھیلنے والے اومیکرون ویریئنٹ اور کوئی علامات نہ رکھنے والے کیسز میں اضافے نے چین کی اس پالیسی کو بھی نئے چیلنج سے دوچار کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق جیلن شہر کی آبادی کے چھ بار کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اِس کے باوجود آج شہر میں مزید 500 اومیکرون کیسز سامنے آئے ہیں۔


جیلن کے قریبی صنعتی شہر چینگ چن کو جمعہ کے روز سے مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا جس کی آبادی 90 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق جیلن شہر کے میئر اور چینگچن شہر کے ہیلتھ کمیشن کے سربراہ کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔


Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement