Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کیلئے وزیراعظم نے چینی کی برآمد پر پابندی لگادی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کیلئے اس کی برآمد پر پابندی لگا دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ عوام کی ضرورت کو پہلے پورا کرنا ہے، قیمت کو مستحکم کرنا ہے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے  برآمد پر پابندی کیساتھ اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دے دیا ہے، ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سےسختی سے نمٹا جائے گا۔

 

وزیراعظم کا اپنے احکامات میں متعلقہ اداروں سے کہنا تھا کہ انہیں موثر عمل درآمد سے مسلسل آگاہ کیا جائے، غفلت اور کوتاہی ہوئی تو متعلقہ افسر اور عملہ ذمہ دار ٹھہرے گا۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملکی طلب دیکھتے ہوئےچینی برآمدپرمکمل پابندی کا حکم دیا ہے، ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اپنےفرائض میں غفلت برتنےوالوں کیلئےزیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement