Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کا قومی ٹیم کے لئے سرپرائز

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیزراجہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میگاایونٹ میں شریک قومی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو لاہور طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تقریب جمعہ کو منعقد کی جائے گی جس میں کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ کرکٹ بورڈ کے سربراہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انکی کارکردگی کو سراہانا چاہتے ہیں جسکے لئے تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ سیمی فائنل میں بدقسمتی سے آخری لمحات میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم مجموعی طور پر گرین شرٹس کی کارکردگی شاندار تھی۔ قومی ٹیم میگاایونٹ کے گروپ مرحلہ میں ناقابل شکست رہی اور ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ روایتی حریف بھارت کو بھی شکست سے دوچار کیا تھا۔


Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement