Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

چہلم امام حسین، کراچی سمیت سندھ بھر میں کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے

پاکستان بھر میں کل نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر جلوس اور مجالس کا انعقاد کیا جائے گا۔ حکومت سندھ نے کل تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کل بروز ہفتہ 17 ستمبر کو حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع سندھ بھر کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ 

کراچی میں بی آر ٹی ایس انتظامیہ نے بھی 17 ستمبر کو گرین لائن بس سروس مکمل بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اورنج لائن کا آپریشن معمول کے مطابق چلتا رہے گا۔

دوسری جانب ملک بھر میں شہدائے کربلا کی یاد میں منعقدہ چہلم کے جلوس کیلئے سیکیورٹی انتطامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

کراچی میں بھی چہلم امام حسین کے موقع پرچھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے۔ جنکی سیکیورٹی اور عوام کی سہولت کیلئے پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts