Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

چڑیا گھر سے ٹائیگر اور تیندوے کے بچے چوری، مقدمہ درج

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
پاکستان کے معاشی حب کراچی میں جانور بھی محفوظ نہ رہے۔ کراچی میں سپرہائی وے پر واقع نجی چڑیا گھر سے ٹائیگر اور تیندوے کے بچے چوری ہوگئے جسکا مقدمہ گڈاپ تھانے میں درج کردیا گیا ہے۔ چڑیا گھر کے جانوروں کے ڈاکٹر شاہد جلیل نے اس حوالے سے ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ ڈی ایس پی گڈاپ کنور آصف کے مطابق ایف آئی آر دفعہ 408  کے تحت درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی چھ جنوری کی صبح ڈیوٹی پر پہنچے تو چڑیا گھر میں پنجرے سے تیندوے کا 1 ماہ کا بچہ اور دوسرے پنجرے سے ٹائیگر کا 8 ماہ کا بچہ غائب تھا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چیک کرنے پر نائٹ سپر وائزر ساجد علی کے رات 3 بجے سے اپنی جگہ پر نہ ہونے کا انکشاف ہوا جبکہ اسکی ڈیوٹی رات 12 سے صبح 9 بجے تک ہوتی ہے۔ مقدمہ کے مدعی ڈاکٹر شاہدجلیل نے دنوں بچہ چوری ہونے میں نائٹ سپروائزر ساجدعلی پر ہی شبہ ظاہر کیا ہے۔۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے شعبہ تفتیش کو منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ٹائیگر اور تیندوے کے بچوں کو بازیاب کرانے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement