Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

چاند کے بعد بھارت رواں سال ستمبر میں سورج پر خلائی مشن بھیجے گا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

بھارت نے چاند کے بعد سورج پر خلائی مشن بھیجنے کی تیاری شروع کردی۔ چندریان 3 کے چاند پر اترنے کے بعد انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے سورج پر مشن بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی جانب سے آدتیہ ایل 1 نامی مشن 2 ستمبر کو سورج کی جانب بھیجا جائے گا۔ یہ مشن 2 ستمبر کی صبح ریاست آندھرا پردیش کے ستیش دھون اسپیس سینٹر سے روانہ کیا جائے گا۔

آدتیہ ایل 1 مشن کا مقصد سورج کے بالائی ماحول کی تحقیق کرنا ہے جبکہ ہمارے نظام شمسی کے ستارے کے دیگر پہلوؤں کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گی۔ یہ سورج کی جانب بھیجے جانے والا پہلا بھارتی مشن ہوگا اور اسرو کے مطابق اس سے سورج کے بارے میں جاننے میں کافی مدد ملے گی۔

اس سے قبل سورج کی جانب ناسا اور یورپین اسپیس ایجنسی نے مشنز بھیجے جاچکے ہیں۔ اسرو کے مطابق ابھی کوئی اور مشن سورج کے بالائی ماحول کے درجہ حرارت کا قریب سے جاکر مشاہدہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، مگر ہمارا مشن ایسا کرسکے گا۔

یہ مشن خلائی کھوج کے حوالے سے بھارتی طاقت کا اظہار بھی ہوگا کیونکہ سورج زمین کے موسم پر اثر انداز ہوتا ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement