Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آج سے دوبارہ آغاز ہوگا، عمران خان ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد روکے جانے والا لانگ مارچ آج سے دوبارہ شروع ہوگا۔ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنان سے خطاب کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف وزیرآباد میں اسی مقام سے دوبارہ لانگ مارچ کا آغاز کرے گی جس مقام پر عمران خان پر قاتلانہ حملے کیا گیا اور لانگ مارچ کو روک دیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لانگ مارچ کے دوبارہ آغاز سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

فواد چوہدری نے ٹوئیٹر پیغام میں بتایا کہ آج حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ آغاز ہو گا جس سے عمران خان ساڑھے چار بجے براہ راست ویڈیو اسکرین پر خطاب کریں گے۔

عمران خان زخمی ہونے کے باعث ابھی لانگ مارچ میں شرکت نہیں کررہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کے بعد لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے گزشتہ ہفتے وزیرآباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کیا گیا تھا جس میں عمران خان کی ٹانگ میں چار گولیوں کے زرات لگے۔ 

عمران خان کا لاہور کے شوکت خانم اسپتال میں آپریشن کیا گیا اور اب انہیں ڈسچارج کیا جاچکا ہے لیکن ڈاکٹرز نے عمران خان کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement