Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پی ٹی آئی کے قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ آج طلب کیے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی جانی تھی تاہم وہ اس سے قبل ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

 

قاسم خان سوری نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفیٰ میری پارٹی کے وژن، اس کی شاندار وراثت اور جمہوریت کے ساتھ اس کی وابستگی کی علامت ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ملکی مفادات اور آزادی کے لیے لڑیں گے اور ملک کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ قاسم سوری کے استعفیٰ کے باعث قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جائے گی کیوں کہ وہ غیر متعلقہ ہوگئی ہے۔

 

قومی اسمبلی اجلاس میں آج پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ سنبھالیں گے جس کے بعد وہ قاسم سوری کا استعفیٰ قبول کر کے ایوان میں نئے ڈپٹی اسپیکر کا تقرر کریں گے۔

Advertisement

 

واضح رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بعد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف 8 اپریل کو تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی۔

 

تحریک عدم اعتماد کے متن میں کہا گیا تھا کہ قاسم سوری نے 3 اپریل کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ دی، سپریم کورٹ آف پاکستان نے قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ کو خلاف آئین قرار دے کر کالعدم قرار دے دیا تھا۔

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement