Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، کراچی میں نمائش چورنگی پر دھرنا دینے کا فیصلہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 25 مئی کو نکالے جانے والے لانگ مارچ کے سلسلے میں ملک بھر کے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دئے جائیں گے۔

 

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں  نمائش چورنگی کے مقام پر دھرنا دیا جائے گا۔

 

صدر پی ٹی آئی کراچی کے مطابق شہر کے دیگر مقامات کو بند کرنے کا فیصلہ بعد میں صورتحال کے مطابق کیا جائے گا۔ کراچی میں نمائش چورنگی پر دھرنا دینے کی منصوبہ بندی پی ٹی آئی کراچی کے اجلاس میں کی گئی ہے۔

 

احتجاج میں کارکنان کےعلاوہ فیملیز کی بھر شرکت ہوگی تاہم قیادت کی ممکنہ گرفتاری اور احتجاج کا پلان بی اور سی بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ اسلام آباد لانگ مارچ کی سرگرمیاں براہ راست اسکرین پر دکھائی جائیں گی اور بلال غفار کراچی میں لانگ مارچ کے اجتماع کی قیادت کریں گے۔

 

بلال غفار نے کہا کہ ہمارے دورمیں اسلام آباد میں 5لانگ مارچ آئے جنہیں نہیں روکا گیا، 25 مئی کوعمران خان کالانگ مارچ جمہوری اورجائز ہے ، پاکستان کےعوام رجیم چینج آپریشن کوکسی قیمت پرقبول نہیں کررہے۔

Advertisement

 

پی ٹی آئی کراچی کے صدر کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کیلئے کراچی میں بھی عوامی احتجاج کیا جائے گا، کراچی کے شہری اس انقلاب کا حصہ بننےکیلئے شریک ہوں، مارچ روکنےکی کوشش جمہوریت کاقتل کرنےکے مترادف ہوگا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement