Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، لاہور میں بتی چوک پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

لاہور میں بتی چوک کے مقام پر علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی ۔

 

لاہور میں پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو روکنے کے لیے مختلف مقامات پر رکاوٹیں لگا رکھی ہیں جنہیں ہٹانے کے لیے پی ٹی آئی کارکنان بتی چوک پہنچ گئے ۔

 

بتی چوک پر ڈولفن، اینٹی رائٹ فورس اور مختلف تھانوں کی نفری لاٹھیوں کے ساتھ موجود تھی۔اس دوران خواتین کارکنان نےبھی حکومت مخالف نعرے بازی کی۔

 

پی ٹی آئی کا رکنان نے جی ٹی روڈ کے علاقے بتی چوک پر لگی رکاوٹوں کو جب ہٹانا شروع کیا تو کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑ پ ہوگئی جس پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

 

پی ٹی آئی کارکنان رکاوٹیں ہٹاکر راوی پل جانا چاہتے ہیں جسے انتظامیہ نے کنٹینر لگا کر بند کررکھاہے تاہم پولیس نے کارکنان کو تقریباً راوی پل سے 100 میٹر پہلے ہی روک لیا۔

Advertisement

 

پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنان کی جھڑپ کے دوران فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement