Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پی ٹی آئی سے دوبارہ اتحاد کا فی الحال کوئی امکان نہیں، رہنما ایم کیوایم امین الحق

پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب میں ضمنی انتخابات میں کامیابی اور اسکے بعد پرویز الہٰی کو کامیابی کے ساتھ وزیراعلی لگانے کے بعد ملکی سیاسی میں تبدیلیاں نظر آنے لگی ہیں۔

پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ایک بار پھر جارحانہ بیانیہ کے ساتھ سامنے آرہی ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ پر بیان بازی بند کردی ہے۔

ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اب کس کا ساتھ دے گی ؟ رہنما ایم کیوایم امین الحق نے وضاحت دے دی۔

سماء نیوز کو دئے گئے ایک انٹرویو میں امین الحق نے واضح کیا کہ فی الحال پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی اتحاد کا کوئی امکان نہیں۔ لیکن امین الحق نے پی ٹی ایم کے ساتھ رہنے یا نہ رہنے سے متعلق بھی وضاحت کردی۔

امین الحق نے کہا کہ مستقبل میں پی ڈی ایم میں رہنے یا نہ رہنے سے متعلق فیصلہ کارکنان کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ امین الحق نے پاکستان پیپلز پارٹی سے حلقہ بندیوں کے معاملے پر اختلافات کا بھی اعتراف کیا۔

پنجاب میں تبدیلی سے متعلق امین الحق نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کہ ہم نے پنجاب میں تبدیلی کو کھلے دل سے تسلیم کیا ہے، نئی پنجاب حکومت وفاق کے ساتھ بہترین تعلق قائم کرے۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts