Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو پولیس نے گرفتار کرلیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی برائے انسانی حقوق وزیر شیریں مزاری کو اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ کے باہر حراست میں لیا گیا ہے۔ شیریں مزاری پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج تھا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نے اسلام آباد پولیس کی معاونت سے تھانہ کوہسار کی حدود میں گرفتار کیا گیا اور انہیں گرفتاری کے بعد تھانہ کوہسار منتقل کیا گیا۔

 

شیریں مزاری کو تھانہ کوہسار سے ڈیرہ غازی خان منتقل کیا جائے گا۔ ڈیری غازی خان میں شیریں مزاری کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج تھا۔

 

اسلام آباد پولیس نے بھی ڈاکٹر شیریں مزاری  کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کو اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے  پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کیا ہے۔

 

دوسری جانب شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری کا اس حوالے سے دعویٰ ہے کہ ان کی والدہ کو مرد پولیس اہلکاروں نے مارا، اینٹی کرپشن پنجاب کے مرد پولیس اہلکار شیریں مزاری کو مارتے ہوئے ساتھ لے گئے۔

Advertisement

 

پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی نے شیریں مزاری کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے تمام رہنماؤں کو تھانہ کوہسار پہنچے کی ہدایت کردی ہے۔

 

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت نے لڑائی کا فیصلہ کرلیا ،شیریں  مزاری کی گرفتاری اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement