Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ، کراچی میں متبادل ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی آج سے وفاقی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کررہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے قافلے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں شہر قائد سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے۔ پی پی کے لانگ مارچ کے پیش نظر کراچی میں متبادل ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

 

 

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق شہر بھر سے شرکاء نمائش چورنگی پر جمع ہوں گے، جو جلوس کی شکل میں روانہ ہوں گے، اس موقع پر گرومندر سے نمائش جانے والی سڑک عوام کے لیے بند ہو گی۔

 

 

ٹریفک پولیس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ شہری گرومندر سے سولجر بازار اور جمشید روڈ سے جیل روڈ فلائی اوور کا راستہ اختیار کریں۔ کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق سوسائٹی چورنگی سے نمائش تک عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں، شہری سوسائٹی چورنگی سے دائیں جانب کشمیر روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں

 

 

یونیورسٹی روڈ سے آنے والے ٹریفک کو جیل چورنگی شہیدِ ملت روڈ کی طرف موڑا جائے گا، جیل چورنگی سے جمشید روڈ آنے والے ٹریفک کو سولجر بازار کی طرف موڑا جائے گا۔ ریگل سے نیو ایم اےجناح روڈ پر کوریڈور 3 تک پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

 

 

کراچی ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہری صدر دواخانے سے براستہ لکی اسٹار شارع فیصل کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

Advertisement

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement