Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پیپلز پارٹی کا حکومت کےخلاف لانگ مارچ کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کےدوران بلاول بھٹو نے مارچ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ 27 فروری کو مزار قائد سے  لانگ مارچ کا آغاز ہوگا اور ہر صورت  اسلام آباد پہنچ  کر رہیں گے۔ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا بھی اعلان کیا جسے جلد عوام کے سامنے لایا جائےگا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے حکومت سے نجات کے لئے صاف اور شفاف انتخابات کو ضروری قرار دیا۔ 

 بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ پاکستان کے عوام اس وقت تکلیف میں ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مسائل کو جانتی ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو مشکل حالات سے نکالا ہے اور اس بار بھی عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔وفاقی حکومت عوام سے انکی چھت چھین رہی ہے، ملکی تاریخ میں اتنے برے معاشی حالات کبھی نہیں آئے۔ بلاول بھٹو نے الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کے معاملہ پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیااور دعوٰی کیا کہ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کو جمہوری طاقتوں کےخلاف استعمال کرتی رہی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement