Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پیپلز پارٹی کاملک میں ایک ہی دن انتخابات کیلئے 25 اپریل کو کراچی سمیت سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن عام انتخابات کے انعقاد کے لیے صوبے میں 25 اپریل کو احتجاج کیا جائے گا۔

پی پی پی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو نے انتخابات کے حوالے سے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی 25 اپریل (منگل) کو سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مظاہرے کر کے بھرپور انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کو ایک ہی دن انتخابات کے علاوہ الگ الگ انتخابات کا فیصلہ قبول نہیں ہے، الیکشن ایکٹ کی شق 69 کے تحت ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کروائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الگ الگ انتخابات ملک کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے مترداف عمل ہوگا، دو صوبوں کے انتخابات قومی اور دیگر دو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کا منصوبہ ہے۔

پی پی پی کے صوبائی صدر نے کراچی سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے لہٰذا انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنے دیا جائے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement