Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پیپلزپارٹی کے خلاف پی ٹی آئی کے سندھ حقوق مارچ کا آغاز

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ حکومت کے خلاف پاکستان کی حکمران جماعت پی ٹی آئی کا سندھ حقوق مارچ کا آغاز ہوگیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ گھوٹکی روانہ ہوگیا ہے۔

 

پی ٹی آئی کے 2014 کے آزادی دھرنے میں استعمال ہونے والا کنٹینر بھی گھوٹکی پہنچادیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مارچ کے جواب میں پی ٹی آئی مارچ کررہی ہے۔

 

پاکستان تحریک انصاف کا سندھ حقوق مارچ گھوٹکی سے کراچی تک پہنچے گا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے مارچ کے روٹ کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔

 

 سندھ حکومت کے خلاف 26 فروری کو گھوٹکی سے مارچ شروع ہو گا، جو سکھر روانہ ہوگا، 27 فروری کو شکارپور، کشمور اور جیکب آباد پہنچے گا، 28 فروری کو مارچ کی منزل قمبر شہداد کوٹ اور لاڑکانہ ہوگی

 

پی ٹی آئی کے اعلان کردہ روٹ کے مطابق یکم مارچ کو پی ٹی آئی کا مارچ خیرپور، نوشہروفیروز اور نواب شاہ میں پڑاؤ ڈالے گا، جس کے بعد مارچ کی اگلی منزل 2 مارچ کو سانگھڑ اور میرپورخاص ہوگی۔

Advertisement

 

اس موقع پر پی ٹی آئی قیادت مختلف مقامات پر عوام سے خطاب بھی کریں گی۔ سندھ حقوق مارچ 3 مارچ کو عمر کوٹ، تھر پارکر اور بدین پہنچے گا۔ اور وہاں رات قیام کے بعد 4 مارچ کو ٹنڈو محمد جام ، ٹنڈو الہٰ یار اور مٹیاری جائے گا۔

 

مارچ یہاں سے اپنی اگلی منزل حیدرآباد 5 مارچ کو پہنچے گا۔ چھ مارچ کو پی ٹی آئی کا مارچ اختتامی مراحلے میں داخل ہوتے ہوئے جامشورو اور وہاں سے واپس کراچی آئے گا۔

 

 

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement