Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پیپلزپارٹی پاکستان کے معاشی استحکام، ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی، آصف زرداری کی وزیراعظم کو یقین دہانی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف زرداری کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں آصف زرداری نے معاشی استحکام کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کیا۔

آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات گزشتہ شب وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، جس پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی شریک تھے۔

اس کے علاوہ ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیراعظم کو وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوران ملاقات آصف علی زرداری نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خدائے بزرگ و برتر اور عوام کا تہہِ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے پاکستان کی خدمت کے لیے ایک مرتبہ پھر سے موقع دیا، خادم پاکستان منتخب کرنے کیلئے ایوان میں اپنی اتحادی جماعتوں کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Advertisement

شہباز شریف نے مزید کہا کہ خدا کے کرم اور اپنی محنت سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement