Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پیپلزپارٹی سےمعاہدے کے تمام نکات عوامی ہیں، کوئی وزارت یا گورنرشپ نہیں مانگی، فیصل سبزواری

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سے عوامی مسائل پر معاہدہ کیا ہے۔ معاہدہ میں کسی وزارت یا گورنرشپ کا ذکر نہیں۔ پی ٹی آئی کے ساتھ بھی تحریری معاہدہ کیا تھا جس میں شہری لوگوں کے مفادات تھے۔

 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل سبزواری نے کہا کہ ایک معاہدہ ہونا ہے، ایک ایک نکات پر سیرحاصل بحث ہوئی ہے، معاہدے کے تمام نکات عوامی ہیں، رابطہ کمیٹی سے معاہے کی توثیق لیں گے جب کہ پیپلز پارٹی اپنی سی ای سی سے توثیق لے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ کسی حد تک کہہ سکتے ہیں کہ معاملات طے ہوگئے ہیں تاہم توثیق رابطہ کمیٹی کرے گی، حکومت کے ساتھ بھی معاہدہ تحریری کیا تھا، اس میں شہری لوگوں کے مفادات تھے، اس معاہدے کو  پبلک کیا تھا جب کہ اپوزیشن کے ساتھ ابھی جو معاہدہ ہوا ہے وہ بھی لکھا ہوا ہے۔

 

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی انتہا پسند نہیں ہیں، ہم نے تحریک انصاف کے ساتھ اچھا وقت گزارا، کیاحاصل ہوا، کیا نہیں ہوا اور آگےکیا امکانات ہیں، اس پر حلقے کے مسائل کی روشنی میں مذاکرات کیے۔

 

فیصل سبزواری کا  کہنا تھا کہ معاہدےمیں سندھ اور خاص کر شہری حقوق کی بات ہے، معاہدے میں وزارتوں اور گورنر شپ کا کوئی ذکر نہیں جب کہ بلاول بھٹو بلدیاتی تحفظات پر جلد از جلد قانونی سازی کرائیں گے۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ معاہدہ کا یہ قطعی مطلب نہیں ہے کہ ایم کیوایم کی تحریک انصاف سے دشمنی ہونے جارہی ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement