Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے سے زائد کمی کا امکان

وفاقی حکومت جنوری کے باقی 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان پیر کو کرے گی۔ اوگرا نے اس سلسلے میں تخمینہ تیار کر لیا ہے اور پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے سے زائد کی کمی ہو سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں گزشتہ کچھ عرصے میں زبردست کمی دیکھی گئی۔ جنوری کے پہلے دو ہفتوں میں خام تیل برینٹ کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل کے آس پاس رہی۔ حالیہ ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی بہتر ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس صورتحال کے پیش نظر آئل اینڈ گیس اتھارٹی اوگرا نے پیٹرولیم قیمتوں کا تخمینہ تیار کر لیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت فروخت میں5.32 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ .

مٹی کے تیل کے نرخ میں3.29اور لائٹ ڈیزل کے نرخ میں1.75روپے فی لیٹر کمی متو قع ہے۔ البتہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان نہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts