Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16 نومبر سے 8 سے 10 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔ پیٹرول اور ڈٰیزل کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اوگرا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ڈیزل اور پیٹرول کی عالمی قیمتوں میں کمی آئی ہے، تاہم اسی عرصے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی ہوئی، جس کے سبب صارفین کو عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ کم مل سکے گا۔

حکومت قانون کے مطابق فی لیٹر پیٹرول پر زیادہ سے زیادہ 60 روپے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) وصول کرنے کی قابل اجازت حد تک پہنچ چکی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے کیے گئے وعدوں کے مطابق حکومت کا بجٹ ٹارگٹ رواں مالی سال پیٹرولیم مصنوعات پر پی ڈی ایل کی مد میں 869 ارب روپے وصول کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرول کی موجودہ قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہے۔ 31 اکتوبر کو حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement