وفاقی حکومت نے پیٹرولیم ڈویلمپنٹ لیوی کی حد میں 10 روپے کا اضافہ کردیا۔ پیٹرولیم لیوی کی حد 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپے کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم ڈویلمپنٹ لیوی پر 10 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی کی حد 60 روپے سے زیادہ نہیں بڑھائی جائے گی۔ لیوی میں اضافے کا فیصلہ ملکی معیشیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ لیوی میں 10 روپے اضافے سے 870 ارب روپے کے قریب حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم کی عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں روس سے سستے تیل کی پہلی کھیپ پہنچ چکی ہے۔