Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا فیصلہ چیف سلیکٹر سے ملاقات کے بعد کریں گے، بابراعظم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ تین چار روز کے دوران بورڈ کافی چیزیں تبدیل ہوٸی ہیں بطور پروفیشنل آپ کو ان چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے البتہ ہمارا کام ہے گراٶنڈ میں پرفارم کرنا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ موجودہ تبدیلوں میں ہمارا فوکس میدان میں کارکردگی پر ہے، انگلینڈ کے خلاف اچھا نہ کھیل سکے، کوشش ہوگی کم بیک کریں۔

انہوں نے کہا کہ کیویز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے فائنل الیون ابھی نہیں بنائی، چیف سلیکٹر آرہے ہیں، اس کے بعد فیصلہ کریں گے۔ 

گزشتہ روز جو 3 کھلاڑی سلیکٹ ہوٸے اس میں میری مشاورت شامل ہے، بیٹنگ ہماری قوت ہے تاہم باؤلرز فٹ ہونا بھی خوش آئند ہے، ٹیم کیلئے جو بہتر ہوگا وہی ٹیم سلیکٹ کریں گے۔

بابراعظم نے ٹوئٹر پر ٹرینڈ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح صحافی ٹرینڈ چلاتے ہیں اسی طرح کھلاڑی بھی ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، جب آپ ہارتے ہیں تو آپ کی خامیوں پر بات ہوتی ہے۔

Advertisement

قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ باہر بیٹھ کر چیزیں آسان لگتی ہیں لیکن گراؤنڈ میں سب مختلف ہوتا ہے، کپتانی جانے کا کوٸی پریشر نہیں ،اللہ یہاں تک لایا ہے آگے بھی وہی لے کر جاٸے گا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement