Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ شرمناک ہے، 11 جون سے عوامی تحریک شروع کریں گے، جماعت اسلامی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو شرمناک قرار دے دیا۔ جماعت اسلامی نے گیارہ جون سے عوامی تحریک شروع کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر جماعت اسلامی پاکستان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سود، مہنگائی کے خلاف 11 جون لاہور سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کریں گے۔

 

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمران جان لیں عوام اب قربانی کا بکرا بننے کو تیار نہیں، قوم کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔ بجلی، گھی، آٹا اور چینی سب کچھ مہنگا کرکے عام آدمی سے زندہ رہنے کا حق چھینا جارہا ہے۔

 

جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کو مسترد کرتے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدے پارلیمنٹ میں لائے جائیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی اور اشرافیہ کی مراعات کم کی جائیں، حکمران اپنے اخراجات تو کم نہیں کرتے،عوام پر مزید بوجھ ڈال رہے ہیں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement