Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پولیس وردی کے ساتھ ٹوپی اور اجرک کا مان رکھنا ہے، ہم محبت کرنے والے اور عزت دینے والے ہیں، آئی جی سندھ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

آئی جی سندھ رفعت مختار نے یوم ثقافت سندھ کی تقریب میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے معاشرے سے گندگی کو صاف کرنا ہے۔ پولیس کی وردی کے ساتھ ٹوپی اور اجرک کا مان رکھنا ہے۔

آئی جی سندھ رفعت مختار نے کراچی میں سینٹرل پولیس آفس میں ہونے والی سندھ کے یوم ثقافت کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں آئی جی سندھ نے جوانوں کو کلچر ڈے کی مبارکباد دی۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ٹوپی اور اجرک امن اور محبت کا نشان ہے، سندھ پولیس کے افسران، جوانوں اور سندھ کے عوام کو سندھی کلچر ڈے کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ 

رفعت مختار راجہ نے کہا کہ سندھ نے زندگی دی، زندگی کا نام سندھ ہے اور سندھ زندگی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج کے دن کو اجرک ٹوپی سے مخصوص کر دیا ہے، اجرک اور ٹوپی سندھ کی پہچان ہے۔

آئی جی سندھ رفعت مختار نے کہا کہ ہم پولیس کی وردی پہن کر بھی خدمت کرتے ہیں اور ٹوپی اجرک پہن کر بھی خدمت کرتے ہیں۔ ہمیں اس ٹوپی اور اجرک کا مان رکھنا ہے، ہم محبت کرنے والے اور عزت دینے والے ہیں، اللّٰہ نے ہمیں لوگوں کی خدمت کا موقع دیا ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement