Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر کام شروع کردیا ہے، وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگر میرا پنجاب میں داخلہ بند ہوا تو یہ گورنر راج کا آغاز ہو گا۔ پنجاب میں گورنر راج لگانے کی سمری پر کام شروع کردیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ گورنر راج کی بات کرنے والے کرنے والے آوارہ گفتگو کے عادی ہیں، گورنر راج کی سمری وزارت داخلہ تیار کرتی ہے، اور اس سمری پر میں نے کام شروع کر دیا ہے۔

پنجاب میں میرا داخلہ بند ہونے سے متعلق آوازیں آ رہی ہیں لیکن اگر پنجاب میں میرا داخلہ بند ہوا تو گورنر راج کے نفاذ کے لیے کافی جواز موجود ہیں، گورنر راج کی سمری پر کام شروع کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاسی صورت حال مزید خراب ہوئی ہے، کل کے عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر جو گفتگو ہوئی وہ افسوسناک ہے، لیکن کچھ معاملات ایسے ہیں جن سے ایسی گفتگو کو تقویت ملتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا یہ حقیقت نہیں کہ حمزہ شہباز 197 ووٹوں سے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے، فیصلہ آیا منحرف کا ووٹ نہ گنا جائے گا اور وہ ڈی سیٹ بھی ہوگا، کبھی ایسا نہیں ہوتا لیکن فیصلہ دیا گیا، 25 ووٹ مائنس کر دیے گئے۔

Advertisement

قومی اسمبلی میں ووٹ گنے جانے کا فیصلہ اسی سپریم کورٹ نےابزرو کیا تھا، گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کی رو سے وہ 25 لوگ بحال ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط کے مندرجات دیکھے، یہ لمحہ فکریہ ہے، اگر ایسی فضا معتبر اداروں میں ہے تو ہم تباہی کے دھانے پر ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ن لیگ کا فیصلہ تھا کہ انتخاب میں جائیں لیکن اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد حکومت کرنے کا مشکل فیصلہ کیا۔

نواز شریف کے وطن واپسی سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں گے اور اگلے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم چلائیں گے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement