Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی عثمان بزاد کے خلاف بھی تحریک اعتماد جمع کرادی گئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا ابھی فیصلہ ہوا نہیں کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی عثمان بزادر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی۔ عدم اعتماد کے معاملہ پر ترین گروپ نے جہانگیر ترین سے بھی رابطہ کرلیا۔

 

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 186 اور مسلم لیگ ق کی تعداد 10 ہے، اس طرح یہ تعداد 196 بنتی ہے۔

 

پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی کی تعداد 165 ہے، پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 7، جبکہ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں 5 ارکان آزاد ہیں۔ ایک رکن کا تعلق راہ حق پارٹی سے ہے اس طرح اپوزیشن کے ارکان کی تعداد 178 ہے۔

 

وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ق لیگ کی کلیدی حیثیت ہے۔ تحریک عدم اعتماد کامیاب کرنے کے لیے اپوزیشن کو 186 ارکان کی حمایت درکار ہے۔

 

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ترین گروپ نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے۔ جہانگیر ترین نے ارکان کو متحد اور آپس میں رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

 

واضح رہے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف جہانگیرترین گروپ نے سب سے بھی اختلاف ظاہر کیا تھا حال ہی میں علیم خان نے بھی عثمان بزادر پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے جہانگیرترین کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement