Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پشاور میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی تصدیق، 9 کیسز رپورٹ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارلخلافہ پشاور میں کورنا کے نئے ویریئنٹ کی تصدیق ہوئی۔ شہر میں کورنا کے 9 مثبت کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کے نئے ’جے این ون‘ ویرینٹ سمیت 9 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو تمام پشاور کے مختلف اسپتالوں سے رپورٹ ہوئے۔ متاثرہ افراد میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مثبت کیسز کے مریضوں میں سے 2 میں کورونا کے جے این ون اور جے این ون-18 کی تصدیق کی گئی ہے۔متاثرہ افراد کے لیے قرطینہ اور دیگر احتیاط لازمی قرار دی گئی ہے۔

محکمہ صحت نے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران و میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو نئے کیسز کے حوالے سے اسکریننگ میں اضافے کی ہدایات جاری کردی ہیں جب کہ پازیٹو کیسز رپورٹ ہونے پر کورونا کے حوالے سے تشخیصی پریکٹس کو ایک بار پھر بحال کردیا گیا ہے۔

طبی ماہرین اور محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ نیا کورونا ویرینٹ جے این ون مہلک نہیں لیکن تیزی سے پھیلاؤ اختیار کرسکتا ہے، اسی دوران دیگر 2 ویرینٹ بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسپتالوں کو اس حوالے سے تمام تر اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement