Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پشاور دھماکہ کا مقدمہ انسدادی دہشتگردی کے تھانے میں درج

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

خیبرپختونخوا کے شہر پشاور کی جامع مسسجد کوچہ رسالدار میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکہ کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی ) کے تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات درج کی گئی ہیں۔

 

پشاور کے تھانہ خان رزاق کے ایس ایچ او کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی کو مقدمہ کے اندراج کے لئے مراسلہ لکھا گیا تھا۔ مراسلے کے مطابق خود کش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے پہلے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

 

حملہ آور نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے بعد مسجد کے اندر نمازیوں پر فائرنگ کی اور خود کش دھماکا کیا۔  دھماکے سے مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ مراسلے میں سی ٹی ڈی سے دہشت گردی کی دفعات کے تحت واقعے کے مقدمے کے اندراج کے لیے کہا گیا تھا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔ سیاہ لباس میں ملبوس بمبار نے پہلے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی پھر منبر کے سامنے آ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement