Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کا آخری موقع

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے وفاقی حکومت کی سفارش پر نوٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع کی ہے۔عوام اب 31 دسمبر 2022 تک پرانے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرواسکتے ہیں۔ اس سے قبل نوٹ تبدیل کروانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 تھی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق عوام کی سہولیات کی خاطر وفاقی حکومت کی طرف سے نوٹ تبدیل کروانے کے لئے آخری مرتبہ توسیع کی گئی ہے اور عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ 31 دسمبر 2022 تک پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ تبدیل کروالیں۔ مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد پرانے ڈیزائن کے نوٹ منسوخ تصور ہوں گے اور انہیں تبدیل بھی نہیں کروایا جاسکے گا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement