Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاک بھارت میچز کا معیار پہلے جیسا نہیں رہا، بھارت کئی عرصے سے یکطرفہ میچز جیت رہا ہے، سورو گنگولی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں سارو گنگولی کا کہنا تھاکہ رواں سال ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے بہت چرچے ہیں، پاک بھارت میچ کا معیار اب کئی عرصے سے اچھا نہیں رہا۔

سورو گنگولی کے مطابق بھارت، پاکستان کے خلاف کئی عرصے سے یک طرفہ میچ جیت رہا ہے، پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دبئی میں بھارت کوپہلی بار کسی عالمی کپ میں ہرایا۔

سوروگنگولی کا کہنا تھاکہ بھارت نے گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا، پاک بھارت میچ سے زیادہ بھارت اور آسٹریلیا کا میچ ورلڈکپ میں معیاری ہوگا۔

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان اچھی ٹیم ہے، ورلڈکپ میں پاکستان کے میچ بھی اچھے ہوں گے، پاکستان کے بیٹرز بیٹنگ کے لیے سازگار پچوں پراچھاکھیلتےہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولربھی بیٹنگ کے لیے سازگارپچوں پراچھی بولنگ کراتے ہیں۔ واضح رہے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان بھارت میچ 15 اکتوبرکو احمد آباد میں شیڈولڈ ہے۔

واضح رہے گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ کی آخری گیند پر ہرایا۔ اس سے قبل ایشیا کپ میں ایک پاکستان نے جیتا اور ایک بھارت نے جیتا لیکن دونوں میچز ہی آخری اوور میں ختم ہوئے۔

سن 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرایا تھا۔ اس سے قبل 2019 کے عالمی کپ میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts