Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پاک انگلینڈ کراچی ٹیسٹ کا ٹریفک پلان جاری، صرف ایک سڑک مکمل بند ہوگی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیدیم کراچی میں ہونے والے میچ سے متعلق ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔ میچ کے دوران صرف ایک سڑک مکمل طور پر ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ  کے درمیان کراچی ٹیسٹ کے لیے پارکنگ اور متبادل روٹس کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے پلان مرتب کرلیا۔ جسکی تفصیلات سوشل میڈیا پر بھی جاری کی گئی ہیں۔

میچ کے دوران حسن اسکوائر برج سے ٹریفک کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم  اسٹیڈیم روڈ سے حسن اسکوائر کی جانب ٹریفک چلتی رہے گی۔

یونیورسٹی روڈ سے بھی اسٹیڈیم کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم،ملینئم تا نیو ٹاؤن روڈ موٹرسائیکل، کار ، ویگن وغیرہ کیلئے کھلارہے گا۔ تاہم ہیوی ٹریفک گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹیموں کی آمدورفت کے دوران اسٹیڈیم اور اسکے اطراف کی تمام سڑکوں کو بند کیا جائے گا۔ ہوٹل سے اسٹیڈیم تک اور اسٹیڈیم سے واپسی ہوٹل تک ٹیموں کی آمدورفت کے وقت ٹریفک جزوی طور پر روکا جائے گا۔

Advertisement

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ پلان میں بتایا گیا کہ میڈیا کے لیے پارکنگ انتظامات چائنا گراؤنڈ میں کیے گئے ہیں جبکہ عوام کے لیے ایکسپو سینٹر میں پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

پارکنگ کے لیے میچ کا ٹکٹ اور اصل شناختی کارڈ دکھانا ضروری ہے۔ شائقین کو پارکنگ ایریا سے شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement