Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹ کی قیمت 100 سے 500 روپے مقرر

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز میں شائقین کو بڑی تعداد میں اسٹیڈیم لانے کیلئے پی سی بی نے حکمت عملی بنالی۔ ٹیسٹ سیریز میں ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت 100 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ وی آئی پی انکلوزر کے ٹکٹ بھی صرف 500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

 

پی سی بی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کیلئے جنرل انکلوزر کے ٹکٹ 100 روپے میں دستیاب ہیں، فرسٹ کلاس انکلوزر کے ٹکٹ کی قیمت 200 جبکہ پریمیئم انکلوزر کے ٹکٹ کی قیمت 350 روپے مقرر کی گئی ہے۔ شائقین وی آئی پی انکلوزر کے ٹکٹ صرف 500 روپے میں خرید سکتے ہیں۔

 

ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے۔ شائقین آن لائن اور نجی کوریئر کمپنی کے آؤٹ لیٹس سے بھی ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق پہلے مرحلہ میں 50 فیصد ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی جسکے بعد این سی او سی سے تماشائیوں سے متعلق وضاحت کے بعد باقی ٹکٹ فروخت کئے جائیں گے۔

 

شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں داخلہ کے وقت شناختی کارڈ اور کورونا ویکسین کا سرٹیفکٹ دکھانا ضروری ہوگا۔ پاک آسٹریلیا سیریز کا آغاز 4 مارچ سے ہورہا ہے۔

 

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا 12 سے 16 مارچ کراچی اور تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹ بعد میں فروخت کئے جائیں گے۔

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement