Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پاک آسٹریلیا تاریخی سیریز کا آغاز، وزیراعظم بھی اسٹیڈیم جائیں گے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگیا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان کے میدانوں پر کھیل رہی ہے۔ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان بھی اس میچ کو دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم آئیں گے۔

 

راولپنڈی میں میچ کے پہلے روز وزیراطلاعات فواد چوہدری ، سینیٹر فیصل جاوید اور گورنر سندھ عمران اسماعیل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان تاریخی لمحہ ہے، اس میچ کو دیکھنے کے لئے وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی اسٹیڈیم آئیں گے۔

 

فوادچوہدری کا کہنا تھاکہ دیکھتے ہیں وزیراعظم آج ہی میچ دیکھتے آئیں گے یا کل لیکن انشاء اللہ وہ ضرور اسٹیڈیم آئیں گے۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھاکہ ہم پاکستان اور بھارت میں بھی کرکٹ کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آئے۔ بھارت سازشوں کے بجائے پاکستان آکر میچ کھیلے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement