Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پاکستان کے مشکل وقت میں دوست ملک چین سب سے آگے، سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کیلئے دوست ملک چین بھی آگے آگیا۔ چین نے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ کردیا۔

پاکستان میں شدید بارشوں کے بعد ملک کے بیشتر اضلاع میں تباہی مچ چکی ہے۔ سیلاب کے باعث ہزاروں خاندان بے سروسامان کھلے آسمان تلے بے یاردو مددگار امداد کے منتظر ہیں۔

گزشتہ روز چین نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 4 ہزار خیمے، 50 ہزار کمبل اور 50 ہزار واٹر پروف شیٹیں دینے کا اعلان کیا اور آج یہ تمام سامان چین سے روانہ کردیا گیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم متاثرین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، ہمارے دل سوگوار خاندانوں،زخمیوں اور متاثرین کے ساتھ ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ چین اور پاکستان سچے دوست اور اچھے بھائی ہیں، ہم بڑی قدرتی آفات کے وقت ایک دوسرے کی مدد کيلئے ہروقت تیار رہتے ہیں۔

Advertisement

چینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ چینی ریڈ کراس سوسائٹی 3 لاکھ امریکی ڈالر ہنگامی نقد امداد فراہم کرے گی، 25 ہزار خيموں اور ديگر اشياء کی نئی کھيپ جلد پہنچا دی جائے گی۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین آفات کی روک تھام، موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف دوطرفہ تعاون کو فروغ دیتا رہے گا، امید ہے کہ پاکستان آفت زدہ علاقوں میں لوگوں کی مشکلات حل کر لے گا۔

واضح رہے پاکستان میں مون سون کا رواں سیزن غیر معمولی حد تک طویل اور تباہ کن رہا ہے۔ اب تک مجموعی اعداد و شمار کے مطابق قریب ڈھائی ماہ کے دوران ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں کے باعث کم از کم 830 اموات ہو چکی ہیں اور ملک کے 116 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement