Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پاکستان کی نیدرلینڈز کو شکست، سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں برقرار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دے دی۔ میچ میں کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں بھی برقرار رکھیں۔

پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث ڈچ ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 91 رنز تک محدود رہی۔

نیدرلینڈز کے کولن ایکرمین 27 اور اسکاٹ ایڈورڈز 15 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دیگر کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکا۔ اننگز کے دوران نیدرلینڈز ٹیم کو متبادل کھلاڑی بھی لینا پڑا۔

حارث رؤف کا تیز باؤنسر لگنے کے باعث بیس ڈی لیڈ انجرڈ ہوئے اور کنکشن قانون کے تحت انکی جگہ لوگان وین بیک کو متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمدوسیم جونیئر نے بھی 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاہین شاہ، نسیم شاہ اور حارث رؤف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں کپتان بابراعظم ایک بار پھر بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔ بابراعظم 4 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ ٹیم میں کم بیک کرنے والے فخرزمان نے چند اچھے شاٹس کھیلے لیکن وہ بھی 20 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

محمدرضوان شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 49 رنز کی اننگز کھیلی۔ شان مسعود  نے 12 رنز بنائے۔ پاکستان نے 14 اوورز میں 4 وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔

میچ میں کامیابی کے ساتھ پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں برقرار رکھیں۔ قومی ٹیم کو اب اپنے اگلے دونوں میچز جیتنے کے ساتھ جنوبی افریقہ اور زمبابوے دونوں ٹیموں کے بھارت یا نیدرلینڈز کے خلاف ہارنے کی دعا کرنی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement