Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پاکستان پھر جیتا میچ ہار گیا، انگلینڈ نے ملتان ٹیسٹ 26 رنز سے جیت لیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

انگلینڈ نے پاکستان کو ملتان ٹیسٹ میں بھی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 26 رنز سے شکست دے دی۔ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی۔

ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان 4 وکٹوں 198 رنز سے کھیل شروع کیا تو پاکستان کو جیت کیلئے 157 رنز درکار تھے اور انکی 6 وکٹیں باقی تھیں۔

چوتھے روز فہیم اشرف تو 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے لیکن اسکے بعد سعود شکیل اور محمدنواز کے درمیان 80 رنز کی شراکت ہوئی۔ 355 رنز ہدف کے تعاقب میں دونوں ملکر اسکور 290 تک لے گئے۔

محمدنواز 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل ایک بار پھر بدقسمت رہے اور نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ سعود شکیل 94 رنز بناکر پویلین لوٹے تو انگلینڈ کی ٹیم پاکستانی ٹیم پر حاوی ہوگئی۔

دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے اور پاکستانی ٹیم 328 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور 26 رنز سے میچ ہار گئی۔ دوسری اننگز انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

انگلینڈ نے میچ میں پہلی اننگز میں 281 اور دوسری اننگز میں 275 رنز بنائے تھے۔ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 202 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی

انگلینڈ نے سیریز کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ جیت کر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری بھی حاصل کرلی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement