Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پاکستان میں ڈوری کانٹے سے 210 کلوگرام وزنی مچھلی پکڑنے کا ریکارڈ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان بوٹ ریلی اینڈ فشنگ ایسوسی ایشن کے رکن خالد نے ڈوری کانٹے سے سب سے وزنی مچھلی پکڑنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ بوٹ ریلی اینڈ فشنگ ایسوسی ایشن کے صدر نے مچھلی پکڑنے پر مبارکباد پیش کی۔

ڈوری کانٹے سے مچھلی پکڑنے کے ماہر خالد نے کانٹی نینٹل شیلف کے قریب 210 کلوگرام وزنی مارلن مچھلی پکڑی جسے مقامی لوگ کھڈا مچھلی کہتے ہیں۔ جس مقام پر یہ مچھلی پکڑی ہے یہ وہی مقام ہے جہاں ہمارے خطے کی ٹیکٹونک پلیٹیں ملتی ہیں۔

پاکستان بوٹ ریلی اینڈ فشنگ ایسوسی ایشن کے مطابق اس مچھلی کو پکڑنے میں تقریباً 4 گھنٹے لگے جسکے بعد اسے سمندر سے بوٹ پر اتارا گیا اور خشکی پر لاکر پھر اسکا وزن کیا گیا جس میں اس مچھلی کا وزن 210 کلوگرام پایا گیا۔

پاکستان بوٹ ریلی اینڈ فشنگ ایسوسی ایشن کے مطابق اس دوران دو ارکان عبداللہ اور افضل نے بھی سمندر میں 2 وہیل مچھلیاں دیکھیں جو کراچی سے باہر گہرے سمندر میں 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

پاکستان بوٹ ریلی اینڈ فشنگ ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس پاکستان بوٹ ریلی میں تقریباً 1000 ڈولفنز کو کشتیوں کے ساتھ تیراکی کرتے دیکھا گیا۔

Advertisement

احمد معمور امیمی کا کہنا ہے کہ ان سرگرمیوں کو پائیدار سمندری سیاحت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور اگر مناسب طریقے سے چلایا جائے تو پاکستانی عوام کے لیے روزی روٹی لا سکتے ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement