Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پاکستان میں چلنے والی 120 غیرقانونی قرضہ ایپس بند، 70 سے زائد افراد گرفتار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے صارفین کے تحفظ کے پیش نظر گوگل اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے تعاون سے گوگل اور ایپل کے پلے اسٹور پر دستیاب 120 غیر قانونی لون ایپس کو بند کروا دیا ہے۔

ایس ای سی پی اعلامیےکے مطابق غیرقانونی لون ایپس سے متعلق سنگین شکایات موصول ہوئی تھیں، غیر قانونی ایپس چلانے والوں کےخلاف کارروائی کے لیے معاملہ ایف آئی اے کو بھیج دیا ہے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہےکہ مؤثر نگرانی اور صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے نتیجے میں ایس ای سی پی نے غیر قانونی طور پر چلنے والی 120 پرسنل لون ایپس کو فوری طور پر بلاک کرنے کے لیےگوگل اور پی ٹی اے کو رپورٹ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرقانونی قرضہ ایپس چلانے والے 70 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 100 سے زائد فراڈ کرنے والی ایپس کے 20 ارب روپے منجمند کردئے گئے۔ ایف آئی اے نے اسٹیٹ بینک کے توسط سے تحقیقات کیلئے رقم تک رسائی حاصل کرلی۔

ترجمان ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ  لائسنس یافتہ اور نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کیلئے ریگولیٹری فریم ورک کو سخت کیا گیا ہے، غیرمجاز اور غیرقانونی قرضوں کی ایپ کو بند کرنے کیلئے اقدامات بھی کیے۔اس کے علاوہ ایس ای سی پی کی جانب سے غیرقانونی ایپس بنانے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

Advertisement

ایس ای سی پی ترجمان نے مزید بتایا کہ گوگل نے پاکستان کیلئے قرضہ ایپ کی نئی پالیسی متعارف کرائی ہے، گوگل صرف ایس ای سی پی سے منظور ایپس کو پلے اسٹور پرجگہ فراہم کرے گا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement