Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد تک کمی

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او ) کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 15فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اوسی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پی ایس او کے 5.08ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی 5.95 ملین ٹن کے مقابلہ میں 15 فیصد کم ہے۔

سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق فروری میں پی ایس او کے 0.57 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو جنوری کے مقابلہ میں 14 فیصد کم ہے۔ جنوری میں پی ایس او کے 0.66 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پی ایس او کے 2.17 ملین ٹن پٹرول ، 2.25 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.17 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس او کے 2.24 ملین ٹن پٹرول ، 2.42 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.83ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts