Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، یونیسیف پاکستان میں پہلی یوتھ ایڈووکیٹ مقرر کردی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی عزّت افزائی، حوصلہ افزائی اور حقوق کی پاسداری کرنا ہے۔

ہر سال 20 نومبر کو بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، دور جدید میں بھی دنیا بھر میں بچوں کو گھریلو تشدد کا سامنا ہے، اس قسم کا سلوک بچوں کی نشوونما پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

اقوامِ متحدہ نے پہلی بار انٹرنیشنل چلڈرن ڈے منانے کا اعلان 20 نومبر 1954 میں کیا، اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی تعلیم و تربیت، معاشرتی ومذہبی تربیت سے متعلق شعور اُجاگر کرنا ہے تاکہ دنیا بھر کے بچے مستقبل میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں۔

آج کے دور میں بھی دنیا بھر میں بچوں کو گھریلو تشدد کا سامنا ہے، اس قسم کا سلوک بچوں کی نشوونما پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

سماجی کارکن، مصنفہ اور موٹیویشنل اسپیکر، 16 سالہ تقویٰ احمد کو پاکستان میں یونیسف کی پہلی یوتھ ایڈووکیٹ مقرر کیا گیا ہے۔ پنجاب کے شہر گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی تقویٰ قیامِ امن شمولیت، معذور افراد کے حقوق اور تعلیم کے فروغ کے لیے کام کرتی ہیں۔ 

Advertisement

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ان کے تقررکا مقصد بچوں کو اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے اور مثبت تبدیلی کی کوششیں کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

اس موقع پر تقویٰ احمد کا کہنا تھا، ’’میں یونیسف کی یوتھ ایڈووکیٹ بننے پر بے حد خوش ہوں۔ میرا مقصد نوجوانوں کے جذبات کی ترجمانی کرنا، ان کے حقوق کا تحفظ کرنا اور دوسروں کو بااختیار بنانا ہے۔

میں ایک ایسے مستقبل کا خواب دیکھتی ہوں، جہاں پاکستان کے ہر بچے کو اعلیٰ معیار کی تعلیم اور صحت کی سہولیات تک رسائی حاصل ہو، تاکہ وہ ایک محفوظ، سازگار اور مساوات پر مبنی ماحول میں پل بڑھ سکے۔‘‘

واضح رہے کہ بچوں کی تربیت میں والدین کا کردار اہمیت رکھتا ہے اسی لئے ماں کی گود کو بچے کی اوّلین درس گاہ کہا جاتا ہے، بچے پھولوں جیسے ہوتے ہیں اس لئے انکا خیال بھی پھولوں کی طرح ہی رکھنا چاہیے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement