Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ جامشورو سے گرفتار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو جامشورو سے گرفتار کر لیا گیا۔ حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن یونٹ نے گرفتار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حلیم عادل شیخ جامشورو اینٹی کرپشن دفتر میں بیان ریکارڈ کرانے آئے تھے کہ انہیں وہیں پر گرفتار کر لیا گیا۔

حلیم عادل شیخ پر زمینوں میں خورد بردکے مقدمات اینٹی کرپشن میں درج ہیں،  حلیم عادل شیخ کو ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان میمن کے دفتر سے گرفتار کیاگیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اینٹی کرپشن حکام نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیا تھا تاہم انہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کروا لی تھی۔

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement