Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پاکستانی میوزک بینڈ “اور” کا برطانوی گلوکار زین ملک کے ساتھ اشتراک

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستانی میوزک بینڈ ’اور‘ نے برطانوی گلوکار زین ملک کے ساتھ اشتراک کیا ہے جو جلد میوزک ویڈیو جاری کریں گے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستانی میوزک بینڈ نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے برطانوی گلوکار کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں ’اور‘ بینڈ کے گلوکار رافع، اسامہ اور احد ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں جبکہ ویڈیو کے کچھ مناظر میں زین ملک ریکارڈنگ روم میں گانا گاتے نظر آرہے ہیں۔

پاکستانی میوزک بینڈ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’جلد‘ لکھ کر عندیہ دیا کہ ان کا گانا جلد ریلیز ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستانی بینڈ ’اور‘ کچھ ماہ قبل اپنے گانے ’تو ہے کہاں‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھولیا تھا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement