Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پاکستانی حجاج کو کراچی ائیرپورٹ پر امیگریشن کی سہولیات دینے کا منصوبہ، 12 رکنی سعودی وفد کراچی پہنچ گیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ شروع کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کا 12 رکنی وفد کراچی ائیرپورٹ پہنچ گیا۔ منصوبے کے تحت حجاج کرام کو کراچی ائیرپورٹ پر ہی امیگریشن کی سہولیات دی جائیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی سیکریٹری مذہبی امور اور ڈائریکٹرحج کراچی نے کراچی ائیرپورٹ پر سعودی وفد کا استقبال کیا۔ سعودی حکام کراچی ائیرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کرنے کا جائزہ لیں گے۔ حج کے دوران پاکستانی حجاج کو کراچی ائیرپورٹ پر امیگریشن سہولیات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

سعودی حکام آج وزارت مذہبی امور، امیگریشن، سول ایوی ایشن، اے  ایس ایف اور کسٹمز سمیت دیگر محکموں کے حکام کے ساتھ کراچی ایرپورٹ کا مشترکہ سروے کریں گے۔

سعودی حکام کی رپورٹ پر رواں سال کراچی ائیرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کیا جائے گا۔روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت حج کے دوران حجاج کی امیگریشن جدہ ائیرپورٹ کے بجائے  کراچی ائیرپورٹ پر ہو گی۔ 

پاکستان میں اس وقت صرف اسلام آباد ایرپورٹ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل ہے۔ کراچی اور لاہور ائیرپورٹس کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement