Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پانامہ پیپرز میں 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سپریم کورٹ نے پاناما پیپرز میں 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کے لیے دائر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 9 جون کو درخواست کی سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان بینچ کا حصہ ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 2016ء میں پاناما پیپرز میں سامنے آئے 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ ان 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کے لیے عدالت سے رجوع کرنے والے ایک درخواست گزار ایڈووکیٹ طارق اسد فوت ہو چکے ہیں۔

واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پانامہ پیپرز میں ہی نااہلی کی سزا سنائی گئی تھی جسکے بعد نواز شریف وزارت عظمی اور پارٹی قیادت کے حق سے بھی محروم ہوگئے تھے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement