Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پارلیمنٹ حملہ کیس، صدرپاکستان عام شہری کی طرح عدالت میں پیش، استثنٰی لینے سے انکار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جج محمد علی وڑائچ نے پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی عدالت میں اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ پیش ہو گئے۔ صدر مملکت نے صدارتی استثنیٰ نہ لینے کی درخواست عدالت میں جمع کرا دی۔


صدر پاکستان نے جج سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسلامی تاریخ کا مطالعہ کرنے کی کوشش کی، استثنیٰ کی گنجائش نہیں ہے۔ مجھے آئینِ پاکستان استثنیٰ ضرور دیتا ہے مگر میں یہ استثنیٰ نہیں لینا چاہتا۔


انہوں نے استدعا کی کہ پوری عدلیہ سے درخواست ہے کہ جلدی فیصلے ہوں، مقدمہ ہوتا ہے اور پھر ان کی نسلیں یہ کیس چلاتی ہیں، میرے والد نے 1977ء میں مقدمہ کیا تھا، وہ بھی آج تک چل رہا ہے۔


صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر الزام تھا کہ میں نے ہتھیار سپلائی کیے ہیں۔


صدرِ مملکت کے وکیل بابر اعوان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ صدر عارف علوی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عام شہری کے طور پر عدالت میں پیش ہوں گے اور صدارتی استثنیٰ نہیں لیں گے۔

Advertisement


واضح رہے 2014 میں پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک اسلام آباد پر دھرنے کے دوران مشتعل افراد نے پارلیمنٹ اور پاکستان ٹیلی ویژن کی عمارت پر حملہ کردیا تھا۔ ڈاکٹر عارف علوی پر مشتعل افراد کو ہتھیار سپلائی کرنے کا الزام ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement