Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیپال کا314 رنز کا اسکور، تیزترین سینچری، نصف سینچری اور سب سے بڑی فتح کا بھی ریکارڈ بنادیا

چین میں جاری ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں گزشتہ روز نیپال اور منگولیا کی ٹیمیں مدِ مقابل آئیں۔ نیپال نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کا سب سے بڑا اسکور بنادیا۔ نیپال نے 314 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں منگلویا کی ٹیم صرف 41 رنز بنا سکی۔

نیپال کی طرف سے بلے باز دیپیندرا سنگھ نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 9 گیندوں پر 50 رنز بنا کر تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ سابق بھارتی بلے باز یووراج سنگھ کے پاس تھا جنہوں نے 2007 میں 12 گیندوں پر نصف سنچری جڑی تھی۔

صرف یہی نہیں اسی میچ میں نیپالی بلے باز کشال مالا نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 34 گیندوں پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارت کے روہت شرما اور جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر کے پاس تھا جنہوں نے 35، 35 گیندوں پر سینچری بنائی تھی۔

نیپال کرکٹ ٹیم اس میچ کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 سے زائد رنز بنانے والی بھی پہلی ٹیم بن گئی۔ نیپال نے میچ میں 314 رنز اسکور کئے جسکے بعد منگولیا کی ٹیم کو صرف 41 رنز بناکر آؤٹ کرکے سب سے بڑی فتح کا ریکارڈ بھی بنادیا۔ نیپال نے میچ میں 273 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts