Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی، ایف بی آر

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس گزار سالانہ ٹیکس گوشوارے 8 دسمبر سے قبل جمع کرائیں، گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس سال2020 کے لیے نیا آسان ریٹرن فارم متعارف کرایا گیا ہے، ٹیکس گزار وِزرڈ بیسڈ آسان ویب انٹرفیس کےذریعےگوشوارے جمع کراسکتے ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کی نشاندہی کی جاچکی ہے جو قابل ٹیکس آمدنی ہونے کے باوجود گوشوارے جمع  نہیں کرارہے، ایسے افراد کی بھی نشاہدہی کی جا چکی ہے جن کےاخراجات زائد ہیں مگر انہوں نے آمدن کم ظاہر کی۔

ایف بی آر کے مطابق ڈیٹابیس میں ایسے تمام افراد کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات مو جود ہیں، انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرنا ہر اس شخص پر لازم ہے جس کی سالانہ آمدن 6 لاکھ یا اس سے زائد ہے۔

Advertisement

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement