Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ٹیکس پالیسی پر مشاورت کے لئے آئی ایم ایف کے تکنیکی ماہرین کی پاکستان آمد

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تکنیکی ماہرین کی ٹیم ایف بی آر حکام سے ٹیکس پالیسی پر مشاورت کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف ماہرین آج سے ایف بی آر حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں ٹیکس ریونیو اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے مشاورت کریں گے۔

تکنیکی ماہرین کا وفد ایف بی آرکیساتھ تقریباًایک ہفتہ ٹیکس پالیسی پرمشاورت کرے گی ساتھ ہی ایف بی آر اور آئی ایم ایف تکنیکی وفد ٹیکس پالیسی میں ترامیم کیلئے اقدامات کریں گے۔

ذرائع ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس پالیسی میں ترامیم کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہے اور ماہرین کی مشاورت کا مقصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنا ہو گا۔

ریٹیلرز کیلئےاسکیم کا بنیادی ڈھانچہ بھی تکنیکی وفد کیساتھ ملکر تیار کیا جائے گا اور مزید 10لاکھ لوگوں کوٹیکس نیٹ میں لاکر ٹیکس ادا کرنیوالوں کی تعداد60لاکھ تک پہنچائی جائے گی۔

Advertisement

تکنیکی وفد کے ساتھ مل کرٹیکس پالیسی میں ترامیم تیار کی جائیں گی اور تیار کی جانے والی ٹیکس ترامیم آئندہ بجٹ میں نافذالعمل ہوں گی۔

ٹیکس پالیسی اورانفورسمنٹ میں بہتری کیلئےتکنیکی وفد معاونت کرے گا،آئی ایم ایف ماہرین کی ٹیم ایک ہفتہ تک پاکستان میں قیام کرے گی تاہم آئی ایم ایف ٹیم کاموجودہ قرض پروگرام اور اس کی قسط سےکوئی تعلق نہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement