Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ٹوئیٹر کا 12 دسمبر سے بلیو ٹک سبسکرپشن سروس دوبارہ متعارف کروانے کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

دنیا کی بہترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں سے ایک ٹوئیٹر نے بلیو سبسکرپشن سروس کا پہلے سے زیادہ بہتر ورژن 12 دسمبر کو دوبارہ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ٹوئٹر بلیو کے اپ ڈیٹ ورژن میں صارفین اپنی ٹوئٹس ایڈٹ کرسکیں گے، 1080 ریزولوشن والی ویڈیوز اپ لوڈ جبکہ اکاؤنٹس پر ویری فائیڈ کا بلیو چیک حاصل کرسکیں گے۔

ٹوئٹر بلیو کے صارفین کو کم اشتہارات دکھائے جائیں گے جبکہ وہ زیادہ طویل ویڈیوز پوسٹ کرسکیں گے۔ ایلون مسک نے کہا کہ تمام اکاؤنٹس پر ویری فائی چیک مارک کو ایکٹیویٹ کرنے سے قبل ان کے مستند ہونے کی تصدیق کی جائے گی۔

ایپل صارفین کے لیے ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن سروس 11 ڈالر جبکہ ویب ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے 8 ڈالر ماہانہ میں دستیاب ہوگی۔

ٹوئٹر کی جانب سے یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ ایپل صارفین دیگر کے مقابلے میں سبسکرپشن سروس کے لیے زیادہ فیس کیوں ادا کریں گے۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کی وجہ ایپل ایپ اسٹور کی 30 فیصد فیس سے ہونے والے نقصان سے بچنا ہے۔

Advertisement

ٹوئٹر بلیو کو نومبر کے شروع میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس سبسکرپشن سروس کے تحت صارفین 8 ڈالرز ماہانہ فیس ادا کرکے اکاؤنٹ پر بلیو ٹک حاصل کرسکتے تھے۔

سبسکرپشن پلان متعارف کرانے کے بعد معروف شخصیات اور اداروں کے نام کے جعلی مصدقہ اکاؤنٹس کی بھرمار ہوگئی تھی جس کے بعد اسے معطل کردیا گیا۔ اب ایک ماہ بعد اسے پھر سے لانچ کیا جارہا ہے۔

ایلون مسک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ٹوئٹر کے اکاؤنٹ ویری فکیشن سسٹم کے لیے 3 مختلف رنگوں پر مشتمل چیک مارکس متعارف کرائے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کے اکاؤنٹس پر گولڈ ٹک، حکومتی اداروں کے اکاؤنٹس پر گرے جبکہ انفرادی اکاؤنٹس کے لیے بلیو ٹک استعمال کیا جائے گا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement